ساہیوال: شہر ی پر تشدد کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس)
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر تھانہ یوسف والا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر تشدد کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 4 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے چک 79 فائیو ایل میں ایک شہری پر تشدد کیا اور ویڈیو اپلوڈ کی.
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے، کسی شہری پر تشدد کرنے یا ایسے واقعات کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
قانون کی عملداری کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ترجمان ساہیوال پولیس