سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال صہیب قیصر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کارروائی کرتے ہوئے حلقہ 32/12 ایل کے پٹواری محمد وسیم کو گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے "کرپشن سے پاک پنجاب" ویژن کے تحت ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
سرکل افیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ غلام مصطفیٰ گجر اور اُن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کارروائی کرتے ہوئےحلقہ پٹواری ضلع اوکاڑہ عبد الرحمٰن کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔