اوکاڑہ کا پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

اوکاڑہ (ساہیوال نیوز – ترجمان اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن) سرکل افیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ غلام مصطفیٰ گجر اور اُن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کارروائی کرتے ہوئےحلقہ پٹواری ضلع اوکاڑہ عبد الرحمٰن کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم نے محمد عزیر اسلم سے زرعی رقبہ سات کنال کے انتقال کے عوض مبلغ -/70٫000 روپے رشوت طلب کی. ملزم ـ/50٫000 روپے پہلے وصول کر چکا ہے. اینٹی کرپشن نے ملزم کو دوران ریڈ بقیہ رقم رشوت مبلغ ـ/20٫000 روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے۔
اس بابت مقدمہ نمبر 34/25 مورخہ 26-12-2025 بجرم 161 تعزیراتِ پاکستان اور 5/2/47 انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن، اوکاڑہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔