تھانہ فتح شیر، تھانہ غلہ منڈی، تھانہ فرید ٹاؤن، تھانہ یوسف والا اور تھانہ ہڑپہ کے علاقوں سے ایک گونگی بہری لڑکی اور دو گھریلو ملازمہ سمیت 6 لڑکیوں کو زبردستی اغوا کر لیا گیا۔
ساہیوال کے علاقہ پرانی لکڑ منڈی میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دو نوجوانوں نے اپنے ہی 14 سالہ دوست کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور نازیبا ویڈیو بنا کر اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن محمد عقیل اشفاق کی مدت ملازمت مکمل ہونے اور ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر محمود نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) جیسے جدید رجحانات کو اپنانا ہوگا۔