ساہیوال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حلقہ این اے 141 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر رانا عامر شہزاد اور دیگر کارکنوں کو احتجاجی ریلی نکالنے اور سڑک بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ صدر پولیس پاکپتن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے اور 8 فروری کے احتجاج کی کال پر متحرک ہونے کے الزام میں 22 نامزد سمیت 37 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 8 فروری کو ملک گیر 'شٹر ڈاؤن' ہڑتال کی کال کے بعد چیچہ وطنی اور گردونواح میں پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے مڈھالی روڈ پر واقع ’آئرس ریزورٹ‘ میں قائم ایک ’منی زو‘ میں محکمہ وائلڈ لائف کے لائسنس کے بغیر چار شیر اور دو بچوں کو رکھنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔