اوکاڑہ: ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیےاہم شاہراہوں پر ٹریفک انفورسمنٹ پوائنٹس قائم

اوکاڑہ (ترجمان ٹریفک پولیس اوکاڑہ) ٹریفک پولیس اوکاڑہ نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اہم شاہراہوں پر ٹریفک انفورسمنٹ پوائنٹس قائم کر دیے ہیں.

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1013 ٹریفک چالان جاری کر کے ٹریفک خلاف ورزیوں پر 19 لاکھ 71 ہزار روپے کے جرمانہ عائد کیے گئے۔

193 ون وے خلاف ورزیاں، 297 بغیر ہیلمٹ سواری پر کارروائی کی گئی۔ ٹریفک پولیس نے 190 بغیر ڈرائیونگ لائسنس افراد کے خلاف ایکشن لیا اور درجنوں گاڑیاں قانون کی خلاف ورزی پر بند کر دی گئیں۔