کالعدم تحریک لبیک ساہیوال کا اہم عہدے دار گرفتار

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) ساہیوال پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے چک 129 نو ایل میں کالعدم تحریک لبیک کے اہم عہدے دار محمد منیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نے امن عامہ کا مسئلہ پیدا کر رکھا تھا اور اپنی جماعت کے قیام کے لیے لوگوں سے مل ملاپ اور اجلاس منعقد کیے جا رہے تھے۔

اس دوران سراغ رساں اداروں کی رپورٹ پر پولیس نے گزشتہ روز چھاپہ مار کر اسے گھر سے گرفتار کر لیا اور حوالات میں بند کر دیا۔ واضح رہے کہ محمد منیر کے کئی ساتھی اس سے قبل گرفتار ہو چکے ہیں۔

ساہیوال ڈویژن کی مزید خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ *ساہیوال نیوز ڈاٹ کام* وزٹ کریں.