ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر یداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کے رویے سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔

مریضوں اور تیمارداروں نے علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے دوروں کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے ہسپتال عملے کو ہدایت کی کہ وہ خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر مریضوں کی دیکھ بھال کریں اور معیارِ صحت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔