ساہیوال ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف مہم

ساہیوال ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف مہم، صفائی کی صورتحال، آوارہ کتوں کی تلفی اور سٹریٹ لائٹس کو فنکشل کرنے کے حوالے سے کمشنر آفس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز شاہد محمود،احمد عثمان جاوید اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر، ایس ڈی ای او پیرا فورس نعمان قیصر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ پیرا فورس تجاوزات کی روزانہ مانیٹرنگ جاری رکھے اور تجاوز کو فوری ہٹائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کی صورتحال میں بہتری کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مائیکرو پلان تیار کرے اور انتظامی افسران صفائی کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات ناقابل برداشت ہے اس لئے یونین کونسل لیول پر کتوں کی تلفی کی ٹیمیں ایکٹیویٹ کی جائیں۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ہر سرکاری ملازم اپنا کام کرے گا تو مسائل حل ہوں گے۔

قبل ازیں کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے جھال روڈ، سٹی صدر روڈ، گرلز کالج روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سٹریٹ لائٹس کو آن کر کے چیک کیا۔ انہوں نے سلاٹر ہاؤس ساہیوال کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔