کمشنر ساہیوال کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ روزگارڈن کا دورہ

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ روز گارڈن کا دورہ کیا.

انہوں نے گارڈن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تا کہ مقررہ مدت میں بحالی کاعمل مکمل ہو سکے۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ روز گارڈن کو مکمل طور پر بحال کر کے شہریوں کے لیے کھولا جائے تاکہ عوام کو معیاری تفریحی سہولت میسر آ سکے۔

انہوں نے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کو ہدایت کی کہ گارڈن میں موسمی پودے اور رنگ برنگے پھول لگائے جائیں اور مجموعی ماحول کو مزید خوبصورت بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ روز گارڈن شہر کا ایک اہم عوامی مقام ہے جسے بہتر بنا کر شہریوں کے لیے صحت مند تفریح گاہ میں تبدیل کیا جائے۔

کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ صفائی، لائٹنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ شہری خاندانوں کے ہمراہ پرسکون ماحول میں وقت گزار سکیں۔