پولیس لائن ساہیوال میں جنرل پریڈ کا انعقاد

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عثمان ٹیپو کی ہدایات پر پولیس لائن ساہیوال میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال فاروق انور نے پریڈ کا معائنہ کیا اور چاق و چوبند دستوں سے سلامی لی۔ جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔
مارچ پاسٹ کے دوران تمام دستوں نے بہترین نظم و ضبط اور مقررہ فارمیٹ کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے پریڈ کے دوران افسران و اہلکاروں کی تیاری، فزیکل فٹنس اور ڈسپلن کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ تربیتی سرگرمیوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔
پریڈ کے اختتام پر ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس موبائلز اور موٹر سائیکلز کا معائنہ کیا اور ان کی بہتر دیکھ بھال اور آپریشنل تیاری سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔