محکمہ سول ڈیفنس اور محکمہ کسٹمز کا مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ

ساہیوال (آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے محکمہ کسٹمز کے ساتھ مل کر ضلع بھر کے مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔
کارروائی کا مقصد پمپس کی قانونی حیثیت اور خاص طور پر *فارم کے* کی دستیابی کو چیک کرنا تھا۔ معائنے کے دوران ملتان روڈ پر قائم چودھری مشترکہ فلنگ اسٹیشن اور نو لکھا فلنگ اسٹیشن کو مکمل طور پر قانونی قرار دیا گیا۔
اسی طرح دادڑہ بالا میں احمد دین فلنگ اسٹیشن ، نور شاہ روڈ پر قائم سی جی ایس پیٹرولیم سروس ،گل فلنگ اسٹیشن ، میاں فلنگ اسٹیشن ، سبحان فلنگ اسٹیشن اور گنج شکر فلنگ اسٹیشن کو بھی قواعد و ضوابط کے مطابق پایا گیا۔
تاہم اولڈ ہڑپہ روڈ پر نظامی فلنگ اسٹیشن اور نور شاہ روڈ پر قائم سیال فلنگ اسٹیشن کو *فارم کے* کی عدم دستیابی پر سیل کر دیا گیا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے واضح ہدایت جاری کی ہیں ک قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔