چیچہ وطنی: با اثر افراد کا اللہ دتہ نامی شخص پر تشدد، برہنہ کر کے ڈیرہ پر باندھ دیا

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – 20 اپریل 2026) پرانی چیچہ وطنی میں بااثر افراد کا اللہ دتہ نامی بزرگ شہری پر تشدد، برہنہ کر کے ڈیرے پر رسیوں سے باندھ دیا.
تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں بزرگ شہری پر بااثر افراد کے تشدد کی خبر پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان ساہیوال پولیس کے مطابق ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والےجتنے بھی بااثر ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی نے ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے 1 مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ڈی پی او ساہیوال نے ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی کو تفتیش میں میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان پولیس ساہیوال