اوکاڑہ : ستگھرہ پولیس کی بروقت کارروائی، کم عمر بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

اوکاڑہ (ساہیوال نیوز – ترجمان اوکاڑہ پولیس) تھانہ ستگھرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم کوگرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق ملزم نے7 سالہ بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ ستگھرہ نے ملزم وسیم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش ایس ایس او آئی یو کے سپرد کر دی۔
ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن، ہیں۔ جنسی زیادتی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی۔