اوکاڑہ: 16 سالہ لڑکی سے زیادتی، تین ملزمان گرفتار

اوکاڑہ (ساہیوال نیوز – ترجمان اوکاڑہ پولیس) تھانہ بی ڈویژن پولیس اوکاڑہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.
ڈی پی او راشد ہدایت کے نوٹس پر پولیس نے تینوں ملزمان گرفتار کر لیے ہیں. زیادتی میں ملوث ملزمان کی شناخت خرم ، اسرار اور عبد الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے.
تفصیلات کے مطابق چار روز قبل لڑکی اپنی مرضی سے قصبہ 25 فور ایل ملزم خرم کے پاس چلی گئ تھی. ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ لڑکی اور ملزم کی ہمشیرہ کرن ہم جماعت تھے. دونوں کے درمیان خاندانی روابط بھی موجود تھے.
زیادتی کی درخواست موصول ہوتے ہی فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان گرفتار کر لیے گئے. متاثرہ لڑکی کا میڈیکل لیگل معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے.
ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، کراس کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. قانون کے مطابق شفاف اور غیر جانبدار تفتیش یقینی بنائی جائے گی .