ساہیوال: نیو ایئر نائٹ 2026 پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو خود فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے شہر کے مختلف اہم چوکوں اور چوراہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او ساہیوال نے ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو چیک کیا اور انہیں سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
دورے کے دوران ڈی پی او ساہیوال نے چرچ کا بھی وزٹ کیا، جہاں انہوں نے مسیحی برادری کے افراد سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال نے اقلیتی برادری کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ساہیوال پولیس تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت الرٹ ہے۔
ڈی پی او ساہیوال کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔