چیچہ وطنی: جائیداد کے تنازع پر بھتیجے کا پھوپھو پر تیزاب حملہ، خاتون شدید زخمی

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – سٹی پریس کلب) چیچہ وطنی تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ احمد نگر میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے پھوپھو پر تیزاب سے حملہ کر دیا جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ احمد نگر میں جائیداد کے تنازع پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں بھتیجے نے اپنی پھوپھو پر تیزاب پھینک دیا.

حملے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا.

ہسپتال میں خاتون کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمی خاتون کی شناخت یاسمین بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق تیزاب پھینکنے والے ملزم کا نام چاند بتایا جا رہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں. ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔