نیشنل بینک غلہ منڈی ساہیوال میں نقب زنی کی واردات، اے ٹی ایم مشین تباہ

ساہیوال: نیشنل بینک غلہ منڈی میں نقب زنی کی واردات کے دوارن ملزمان اے ٹی ایم مشین تباہ کر کے سامان لوٹ کر فرار ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نیشنل بینک غلہ منڈی ساہیوال کی برانچ میں اے ٹی ایم مشین توڑ کر نقب زن ہال میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے گرل اور دروازے توڑ ڈالے، اے ٹی ایم میشن کے کیش والا باکس توڑنے میں ناکام رہے۔ تاہم اے ٹی ایم مشین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ملزمان نے آفس کی میزوں کے تمام دراز بھی توڑ دیے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ایل سی ڈی اور دیگر مٹیریل ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔

ساہیوال پولیس تھانہ غلہ منڈی نے علی طلحہ آپریشن مینجر کی مدعیت میں مقدمہ 380,457 ت پ درج کر لیا ہے۔ ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ ابتدائی تخمیہ میں 32 لاکھ روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

بینک انتظامیہ نے چوری کی واردات میں غفلت برتنے پر دو گارڈ معطل کر دیے ہیں اور ریجنل آفس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انکوائری شروع کردی ہے۔