ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس کرپشن کے الزامات پر تبدیل

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار حیدر کومبینہ طور پر کرپشن کے الزامات پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے.

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے ڈاکٹر خالد خان اسسٹنٹ پروفیسر کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ساہیوال کا ایڈیشنل چارج دے دیا ہے. تین ماہ کے اندر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں نیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا جائے گیا ۔

ایڈیشنل سیکرٹری فائنانس اشفاق الرحمن نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے ورثاء کی آرام گاہ کی جگہ پر کنٹین تعمیر کرنے کے معاملہ کا نوٹس لے کرنئی تعمیر شدہ کنٹین مسمار کر دی ہے. علاوہ ازیں کرپشن کے معاملات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے.

کمیٹی کا کنیویز ڈاکٹر شاہد ندیم اور میر احمد رمضان بجٹ اینڈ اکاؤنٹ آفیسر کو تعینات کیا گیا ہے. اس کا نوٹیفیکشن پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر نے جاری کیا ہے۔