ساہیوال میں پتنگ فروش گرفتار، 100 سے زائد پتنگیں برآمد، مقدمہ درج

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) ساہیوال پولیس تھانہ غلہ منڈی نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کوگرفتار کر کے 100 سے زائد پتنگیں برآمد کر لی ہیں. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں. اس سلسلے میں پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کے قبضہ سے 112 پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.