کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026: ساہیوال ڈویژن کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کا شیڈول جاری

ساہیوال (رپورٹ: ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) 16 جنوری 2026

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے "کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026” کے لیے ساہیوال ڈویژن کی سطح پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ گیمز 10 فروری سے 15 فروری 2026 تک نشتر پارک لاہور میں منعقد ہوں گی، جس میں انڈر 21 (21 سال سے کم عمر) کی خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق کی زیرِ نگرانی ٹرائلز کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے درج ذیل تاریخوں پر منعقد ہوں گے:

ٹرائلز کا مکمل شیڈول:

19 جنوری: آرچری، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس (سپورٹس جمنیزیم، ساہیوال)
20 جنوری: باسکٹ بال (گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول، جہاز گراؤنڈ)
20 جنوری: باکسنگ، چیس (شطرنج) (سپورٹس جیمنزیم اور ظفر علی سٹیڈیم)
21 جنوری: ہاکی، کراٹے (ہاکی گراؤنڈ اور ظفر علی سٹیڈیم)
22 جنوری: تائیکوانڈو، والی بال، ویٹ لفٹنگ (ظفر علی سٹیڈیم، ساہیوال)
23 جنوری: رگبی، ووشو، پیڈل ٹینس (ظفر علی سٹیڈیم، ساہیوال)
24 جنوری: ایتھلیٹکس، ماس ریسلنگ (ظفر علی سٹیڈیم، ساہیوال)

تیاریوں کا جائزہ:

ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق نے ٹرائلز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے اہم میٹنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ان گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔ تمام ٹرائلز شفاف بنیادوں پر ہوں گے تاکہ بہترین ٹیلنٹ کو لاہور میں ہونے والے مرکزی مقابلوں کے لیے بھیجا جا سکے۔

نوٹ: تمام ٹرائلز صبح 9 بجے شروع ہوں گے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر متعلقہ مقامات پر پہنچیں۔