ساہیوال: دکاندار اور اس کے بیٹے پر تشدد، ٹیکنیکل کالج کے 12 طلبا کے خلاف مقدمہ درج

ساہیوال: جہاز گراؤنڈ کے قریب طالبات اور خواتین پیدل چلنے والوں کو ہراساں کرنے سے روکنے پر ٹیکنیکل کالج کے طلباء نے کریانہ اسٹور کے مالک اور اس کے بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق، دکاندار محمد شریف اور دیگر اہل علاقہ نے دو روز قبل طلباء کو دکانوں کے باہر کھڑے ہو کر خواتین کو تنگ کرنے سے منع کیا تھا۔
سنیچر کے روز طلباء نے مشتعل ہو کر شریف کی دکان پر دھاوا بول دیا اور لاٹھیوں، بانس کے ڈنڈوں اور پتھروں سے دکاندار اور اس کے بیٹے محمد علی پر حملہ کیا۔
ملزمان نے دکان کے فرنیچر کو نقصان پہنچایا اور اولڈ ہڑپہ روڈ کو بلاک کر دیا۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جن میں سے چار ملزمان (نفیس جٹ، سنی جٹ، اسامہ شکارائی اور اشفاق جٹ) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔