جہاز گراؤنڈ چوک ساہیوال میں ٹریفک قوانین آگاہی کیمپ کا انعقاد

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) حکومت پنجاب و انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر جہاز گراؤنڈ چوک میں ٹریفک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریفک آگاہی کیمپ کے دوران شہریوں میں مفت ہیلمٹس اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور انہیں ٹریفک قوانین کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ شہریوں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، غیر نمونہ نمبر پلیٹس، کم عمر ڈرائیورز، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی اور متعدد گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد لازمی ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔