آر پی او آفس ساہیوال میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس سے متعلق سیمینار

ساہیوال (ترجمان آر پی او آفس ساہیوال) آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ریجنل ٹریننگ سنٹر آر پی او آفس ساہیوال میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے حوالے سے ایک جامع، معلوماتی اور آگاہی پر مبنی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن میں ساہیوال ریجن بھر سے پولیس افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیشن کے دوران انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس سے متعلق قوانین، کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک اور پیٹنٹ قوانین کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جعلی و غیر قانونی مصنوعات کے خلاف مؤثر کارروائی، تفتیشی طریقہ کار اور قانونی تقاضوں سے متعلق افسران کو عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کا تحفظ ملکی معیشت کے استحکام، قانونی کاروبار کے فروغ اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ IPR قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔