ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ کا حاجی عبدالقیوم ہسپتال کا دورہ

ساہیوال (ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ نے حاجی عبدالقیوم ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی ،کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمد ذیشان مرزابھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر سیف اللہ نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے دی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔ مریضوں اور تیمارداروں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے رویے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔