ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا تعلیمی اداروں کا دورہ

ساہیوال (ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل نے تعلیمی اداروں کے معیار اور سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول 89/6R اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فرید ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے دورے کے دوران اساتذہ کی حاضری چیک کی اور کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ نیاز احمد مغل نے دونوں سکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کمپیوٹر لیبز کا معائنہ بھی کیا اور لیبز میں موجود سہولیات، سسٹمز کی فعالت اور طلباء کی تربیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے لیبز کی فعالی کو تسلی بخش قرار دیا اور جدید تعلیم میں ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل نے کہا کہ معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے دوروں کا مقصد تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔