چیچہ وطنی: مختلف واقعات میں دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

چیچہ وطنی: تھانہ صدر اور تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں مختلف واقعات میں دو لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے.

پہلا واقعہ (چک 39/9-ایل): سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی کا جھانسہ دے کر ایک نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم لڑکی کو نکاح کے بہانے ایک گھر میں لے گیا جہاں اس نے یہ گھناؤنا فعل انجام دیا جبکہ اس کا دوست باہر پہرہ دیتا رہا۔ تھانہ صدر پولیس چیچہ وطنی نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسرا واقعہ (چک 22/14-ایل): کھیتوں سے چارہ لینے جانے والی ایک شادی شدہ خاتون کو مسلح شخص نے اغوا کر کے قریبی کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر دیہاتی موقع پر پہنچ گئے اور اسے بچایا۔ تھانہ شاہ کوٹ پولیس نے خاتون کے شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔