ساہیوال: نویں جماعت کی طالبہ اور نئی نویلی دلہن سمیت چار لڑکیاں اغوا

ساہیوال: نویں جماعت کی طالبہ اور نئی نویلی دلہن سمیت چار لڑکیوں کو اغوا کرلیا گیا. جبری اغوا کے واقعات پولیس تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال، تھانہ شاہ کوٹ چیچہ وطنی اور تھانہ ہڑپہ کے علاقوں میں پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق فرید ٹاؤن میں ایک سیاسی جماعت کے عہدے دار کے ملازم محمد نواز کی 16 سالہ بیٹی (ع) کو گرین بس سٹاپ سے نامعلوم ملزم اغوا کر کے لے گئے۔

چک 92 سکس آر میں منیر کی بیوی اور بیٹی (الف) سوئے ہوئے تھے۔ رات دو بجے ملزم محمد آصف محمد اختر حق نواز ، اور خورشید بی بی زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ تان کر (الف) کو اغوا کر کے کار میں ڈال کر لے گئے۔

چیچہ وطنی کے نواحی اڈہ 90 موڑ پر نویں جماعت کی طالبہ (ح) کو گن پوائنٹ پر منیب، زینت اور دو نامعلوم ملزم زبردستی اغوا کر کے کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

چک 188 نو اے ایل میں نئی نویلی دلہن کو ملزم دانیال رحمانی، اختر اور نامعلوم ز بردستی اغوا کر کے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ فرید ٹاؤن ، تھانہ شاہ کوٹ اور تھانہ ہڑپہ نے محمد نو از، محمد منیر، وزیر علی اور مینہ بی بی کی مدعیت میں چار مقدمات 365 بی ، اور 496 اے، ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے اب تک دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپڈیٹ: نویں جماعت کی مغوی طالبہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے.