ساہیوال: کمسن بچی سمیت چار لڑکیاں اغوا، مقدمات درج

ساہیوال: مختلف واقعات میں ساہیوال شہر و گردونواح سے کمسن بچی سمیت چار لڑکیوں کو جبری طور پر اغوا کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق صدر چوک 15 ساہیوال کے سامنےگزشتہ روز شام پانچ بجے مسلم ٹاؤن کی بیوہ فریدہ کی کمسن بیٹی معصومہ جب ہسپتال اپنی بڑی بہن کی عیادت کے لیے آئی تو اسلحے کے زور پر پانچ ملزمان نے اسے اغوا کر لیا. 15 صدر چوک سے کسی نے اس کی مدد نہ کی۔متاثرہ خاتون نے مقدمے میں مہران علی ، بوبی، عثمان، کامران علی شیر وغیرہ کو نامزد کیا ہے.

دوسرے واقعے میں چک 59 چار آر میں ذیشان الیکٹریشن کی بیوی 24 سالہ آمنہ پروین دوکان سے سودا لینے گئی تو بازار سے کار میں سوار تین ملزم اسے اغوا کر کے لے گئے.

چک 55 چار آر میں محمد اسرار زمیندار کی بیوی آمنہ بی بی کو گھر سے ثاقب علی، نذیر احمد اور تین نامعلوملزم اغوا کر کے لے گئے. ملزمان جاتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور آٹھ لاکھ 80 ہزار روپے کے زیورات بھی لے گئے.

چک 164 اے نو ایل میں محمد اشفاق کے گھر سے رات کو نا معلوم مسلح افراد اس کی ہمشیرہ مقدس بی بی کو کار میں ڈال کر لے گئے. ملزم جاتے ہوئے چار لاکھ 70 ہزار روپے نقدی زیورات بھی لے گئے.

پولیس تھا نہ سٹی ساہیوال، نور شاہ اور غازی آباد نے فریدہ، ذیشان نصیر محمد اسرار محمد اشفاق کی مدعیت میں چار مقدمات 365 بی اور 496 اے ، ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے. ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے.