ساہیوال اور چیچہ وطنی میں دو لڑکیاں اور چار بچوں کی ماں اغوا، مقدمات درج

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – اختر سردار) ساہیوال اور چیچہ وطنی کے مختلف تھانوں کی حدود میں دو نوجوان لڑکیوں اور چار بچوں کی ماہ کو اغوا کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق چک 176 نو ایل میں (س) اپنے ماموں محمد بلال کے ہمراہ ہڑپہ اسٹیشن سے داوئی لے کر واپس آ رہی تھی۔ راستے میں محمد قربان، محمد اکرم ، مدثر اور دو نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر اسے زبردستی اغوا کر کے کار میں لے گئے۔

چک 122 سیون سی آر میں 16 سالہ (ف) کو علی عباس، محمد اکرم، اللہ دتہ، کنیراں بی بی، نور اور دو نا معلوم ملزمان نے اغوا کر لیا اور کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

چک 7 گیارہ ایل میں (س) چار بچوں کی ماں والدین سے ملنے آئی تو رنجش پر عباس ، اشفاق ، وقاص اور سرفراز نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا اور کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ غازی آباد چیچہ وطنی، تھانہ کسووال چیچہ وطنی اور تھانہ ہڑپہ ساہیوال نے تین مقدمات محمد بلال، عمر حیات اور محمد شریف کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے اور نہ ہی کوئی مغویہ برآمد ہو سکی ہے۔