چیچہ وطنی: نقب زنی میں ملوث عمر عرف لنگڑی گینگ کے 4 ارکان گرفتار

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں.

اس سلسلے میں پولیس تھانہ غازی آباد چیچہ وطنی نے کامیاب کاروائی کرتےہوئے نقب زنی، سرقہ مویشی اور سرقہ عام میں ملوث عمر عرف لنگڑی گینگ کے سرغنہ عمر عرف عمری اور 3 ساتھیوں اکبر، خالداور مرتضی کو گرفتار کر لیا ہے.

ملزمان کے قبضہ سے 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بھی برامد کر لیا گیا ہے. برآمد مال مسروقہ میں 3 تولہ سونا، مویشی اور نقدی شامل ہے. ڈی پی او ساہیوال نے پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.