پولیس لائن ساہیوال میں جنرل پریڈ کا انعقاد

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پولیس لائن ساہیوال میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض احمد نے پریڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور چاق و چوبند دستوں سے سلامی لی۔ پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔
مارچ پاسٹ کے دوران تمام دستوں نے بہترین نظم و ضبط، یکسوئی اور مقررہ پروفیشنل معیار کے مطابق اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض احمد نے افسران و جوانوں کی تیاری، جوش و جذبہ اور ڈسپلن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مشقیں نہ صرف فورس کی عملی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ باہمی تعاون اور نظم و ضبط کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
اختتام پر انہوں نے پولیس موبائلز اور موٹر سائیکلز کا بھی معائنہ کیا اور ان کی بہتر دیکھ بھال کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔