عارف والا: گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، ایک شخص زخمی

عارف والا (ساہیوال نیوز – ملک نعیم) انصاری چوک عارف والا گلی نمبر 2 میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس میں یحیٰی انصاری نامی شخص زخمی ہو گیا. زخمی شخص کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا.
تفصیلات کے مطابق رات کو چولہے کا بٹن کھلا رہ جانے کے باعث گھر میں گیس پھیل گئی. صبح کچن میں چولہا جلانے پر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے عمارت کا اوپر والا حصہ پھٹ کر گلی میں آ گرا. دھماکے کے آواز اطراف کے علاقوں میں بھی سنائی دی. آگ بجھانے والی گاڑی بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم تنگ راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.