ساہیوال: دھند کے باعث حادثات میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی

ساہیوال (ترجمان ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122) ساہیوال ڈویژن میں شدید دھند کے سبب حادثات میں ایک نوجوان اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق پاکپتن ساہیوال روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار دھند کے سبب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 23 سالہ مزدور نو جوان ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے. زخمیوں میں ایک 35 سالہ اور ایک 45 سالہ مزدور شامل ہیں ۔ دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا ہے۔
دوسرے حادثے میں جی ٹی روڈ پر اڈہ گمبر کے قریب دھند کے دوران نامعلوم گاڑی نے 65 سالہ خاتون کو کچل دیا جو کہ موقع پر ہلاک ہو گئی. جاں بحق خاتون کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی. خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے.
پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ساہیوال پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے لی جبکہ دونوں حادثات میں ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔