ڈی پی او ساہیوال کا چیچہ وطنی میں تیزاب گردی کے واقعے پر نوٹس، ملزم گرفتار

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے چیچہ وطنی کے علاقہ احمد نگر میں پیش آنے والےتیزاب گردی واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی انسپکٹر نوریز عباس کو فوری قانونی کارروائی اور واقع کی تمام پہلوؤں سے تحقیق کرنے کی ہدایت کی.

ڈی پی او ساہیوال کی ہدایات پر پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم چاند ولد انور سکنہ احمد نگر کو فوری گرفتار کر لیا۔قانونی کاروائی جاری ہے۔

ابتدائی انکوائری کے مطابق ملزم نے پراپرٹی کے تنازعے پر اپنی پھوپھو امینہ بی بی پر تیزاب سے ملتا جلتا کیمیکل ٹوائلیٹ کلینر پھینکا۔ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال چیچہ وطنی منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تاہم واقعہ میں استعمال ہونے والے کیمیکل سے متعلق حتمی رائے ڈاکٹری معائنہ بعد قائم کی جائے گی۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔