ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا بڑا اقدام: ضلع بھر میں متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے

ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور انتظامی امور میں تیزی لانے کے لیے بڑے پیمانے پر ایس ایچ اوز کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اہم تقرریاں اور تبادلے:
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں:
انسپکٹر عرفان رسول: تھانہ نور شاہ سے منتقل کر کے ایس ایچ او تھانہ سٹی ساہیوال تعینات۔
انسپکٹر صمیم الرحمن: تھانہ ڈیرہ رحیم سے ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی مقرر۔
سب انسپکٹر افضال خان: تھانہ سٹی ساہیوال سے ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن تعینات۔
سب انسپکٹر عامر فارق: تھانہ فرید ٹاؤن سے ایس ایچ او تھانہ یوسف والا مقرر۔
سب انسپکٹر شفیق قمر: تھانہ یوسف والا سے ایس ایچ او تھانہ نورشاہ تعینات۔
سب انسپکٹر قمر عباس: تھانہ شاہکوٹ سے ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی مقرر۔
انسپکٹر نوریز عباس: تھانہ سٹی چیچہ وطنی سے ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ تعینات۔
نئی تعیناتیاں:
سب انسپکٹر ناصر علی: ایس ایچ او تھانہ سول لائن تعینات۔
سب انسپکٹر محمد شکیل: ایس ایچ او تھانہ کمیر تعینات۔
سب انسپکٹر محمد خلیل: ایس ایچ او تھانہ غازی آباد تعینات۔
سب انسپکٹر صبح صادق: ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم تعینات۔
سب انسپکٹر راحت نذیر: انچارج چوکی ہڑپہ تعینات۔
پولیس لائن واپسی:
احکامات کے مطابق چار افسران، جن میں سب انسپکٹر محمد سخی، سب انسپکٹر امجد حسین، انسپکٹر ارشد اور سب انسپکٹر شہزاد علی شامل ہیں، کو عہدوں سے ہٹا کر کلوز ٹو لائن کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو نے تمام نئے تعینات ہونے والے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔