ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا مختلف تھانہ جات کا سرپرائز وزٹ

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے رات گئے تھانہ بہادر شاہ، نور شاہ، یوسف والا اور تھانہ غلہ منڈی کا اچانک سرپرائز وزٹ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے تھانوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا فرنٹ ڈیسک و حوالات میں موجود قیدیوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے قیدیوں کی سہولت اور قانونی حراست کو یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ پولیس کا ہر اہلکار عوام کی خدمت اور شفافیت کے معیار پر عمل درآمد کرے۔غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہ ہو گی۔

یہ وزٹ تھانوں کی کارکردگی کی نگرانی، قانون کی پابندی اور شہریوں کے تحفظ کے عزم کو مضبوط کرنے کے سلسلے کی ایک کاوش ہے۔