ڈی پی او ساہیوال کی ٹریفک حادثے میں زخمی سینئرٹریفک وارڈن محمد سلیم کی عیادت

ساہیوال (ساہیوال نیوز – ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ٹیچنگ اسپتال ساہیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے سینئرٹریفک وارڈن محمد سلیم کی خیریت دریافت کی اور ان کو علاج میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال نے زخمی وارڈن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زخمی وارڈن کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی صحت و سلامتی اولین ترجیح ہے۔ ساہیوال پولیس اپنے ہر اہلکار کے ساتھ مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ترجمان ساہیوال پولیس