ساہیوال: بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و ملازمان میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں تقریب کی صدارت کی. اس دوران پولیس افسران و ملازمان میں فرائض کی انجام دہی، امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت میں نمایاں کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

ڈی پی او ساہیوال نے اس موقع پر کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران و جوان محکمہ پولیس کا فخر ہیں. ان کی حوصلہ افزائی دیگر اہلکاروں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنے فرائض پوری دیانتداری سے انجام دیتی رہے گی۔