ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

ساہیوال (ترجمان ساہیوال پولیس) ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل سے ڈی پی او ساہیوال کو آگاہ کیا.

ڈی پی اوساہیوال نے عوامی شکایات کو خود سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف ازالہ پولیس کا بنیادی فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا اور انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی پی اوساہیوال نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مقدمات پر میرٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی بھی شکایت کے ازالے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں نے ڈی پی او ساہیوال کے عوام دوست رویے اور مسائل کے فوری حل کے اقدامات کو خوب سراہا۔