ڈپٹی کمشنرکا شہر کی اہم مارکیٹوں، پارکس اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

ساہیوال (ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) ڈپٹی کمشنر نے فرنیچر بازار، لیاقت چوک، جناح چوک، صدر بازار، پاکپتن بازار، منظور کالونی، باہر والا اڈہ، کنعان پارک، فریدیہ پارک، سبزی منڈی اورگرین بیلٹس لاہور بائی پاس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے فریدیہ پارک میں جاری بیوٹیفکیشن کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ شہری سہولیات کی بہتری اور عوام کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پارک کی تزئین و آرائش اور صفائی کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو جدید اور محفوظ تفریحی مقامات میسر ہوں۔ اس موقع پر پسپ منصوبوں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور شہر کے ساؤتھ و نارتھ ڈسپوزل اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے عملے کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جامع ترقیاتی اسکیم کے تحت کمپری ہینسو چوک میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے معیار کے مطابق اور مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا مزید بہتری کے حوالے سے ہدایات دیں ۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے نیاز احمد مغل ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ محمد اکرم وٹو و متعلقہ افسران اور عملہ بھی موجود تھا جنہوں نے ترقیاتی کاموں اور سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔