ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر کا کمپری ہنسو چوک کا دورہ

ساہیوال (ساہیوال نیوز – ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگرنے پسپ پروگرام کے تحت کمپری ہنسو چوک میں جاری ترقیاتی منصوبے کامعائنہ کیا اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نے کہا کہ شہر کے مصروف ترین چوکوں اور شاہراہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا بروقت اور معیاری مکمل ہونا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔شفیق احمد ڈوگر نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والا مٹیریل اعلیٰ معیار کا ہونا چاہیے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ کام کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔