سٹی پریس کلب چیچہ وطنی کی جانب سے لائیو پوڈ کاسٹ کا اعلان

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز ڈاٹ کام – سٹی پریس کلب پریس ریلیز) چیچہ وطنی کی صحافتی تاریخ میں ایک تاریخی لمحے کا اعلان کرتے ہوئے سٹی پریس کلب چیچہ وطنی نے پہلی بار شہریوں کے لیے لائیو پوڈ کاسٹ متعارف کروایا ہے.

یہ پوڈ کاسٹ آپ کو اپنے مسائل، شکایات اور قیمتی تجاویز براہِ راست اربابِ اختیار تک پہنچانے کا موقع دے گا۔ اب آپ کی آواز کوئی رکاوٹ نہیں روک سکے گی، چاہے گاؤں ہو یا شہر، سب سن سکیں گے.

یہ پلیٹ فارم عوامی مسائل جیسے صحت، تعلیم، ٹریفک اور بنیادی سہولیات کو اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ عنقریب شروع ہونے والے اس پروگرام میں آپ فون کالز یا لائیو چیٹ کے ذریعے حصہ لے سکیں گے.

سٹی پریس کلب کی ٹیم آپ کی باتیں ریکارڈ کرکے متعلقہ افسران تک پہنچائے گی۔ شہر کی آواز، اب ہر وقت سنیں اور سنائیں. سٹی پریس کلب کی نئی بلڈنگ سے نشر ہونے والا یہ پوڈکاسٹ چیچہ وطنی کو ڈیجیٹل صحافت کا مرکز بنائے گا۔ جوائن ہوں، اپنی رائے دیں اور تبدیلی کا حصہ بنیں.