چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال کی کارروائی: عدم توجہی کا شکار 3 بچے حفاظتی تحویل میں لے لیے گئے

ساہیوال (نیوز ڈیسک): چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر ساہیوال بیورو نے شہر کے مختلف مقامات پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عدم توجہی اور غفلت کا شکار 3 کمسن بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔
بچوں کی تفصیلات اور مقامِ ریسکیو
آپریشن کے دوران جن بچوں کو تحویل میں لیا گیا ان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
سہیل ولد محمد خان: عمر 9 سال۔
فراز ولد سرفراز: عمر 6 سال۔
زین علی ولد خدا بخش: عمر 9 سال۔
ان بچوں کو ساہیوال کے مصروف علاقوں لاہور تکہ شاپ مڈھالی روڈ اور پیٹرول پمپ سرور چوک سے ریسکیو کیا گیا۔ یہ بچے سڑکوں پر نامناسب حالات میں پائے گئے تھے جس پر بیورو کی ٹیم نے فوری کارروائی عمل میں لائی۔
لواحقین کے لیے اطلاع
ریسکیو کیے گئے تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں قیام و طعام اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بیورو کی جانب سے بچوں کے لواحقین کی تلاش کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان بچوں کے بارے میں معلومات رکھتا ہو یا ان کا وارث ہو، تو وہ فوری طور پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ساہیوال کے دفتر تشریف لائے یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کرے۔