چیچہ وطنی: اوور ہیڈ برج پر گنے سے بھری ٹرالی بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری

چیچہ وطنی(ساہیوال نیوز – سٹی پریس کلب) چیچہ وطنی کے اوور ہیڈ برج پر گنے سے بھری ٹرالی بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری جس سے ٹریفک جام ہو گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق اوور ہیڈ برج پر گنے سے بھری ایک اوورلوڈ ٹرالی بے قابو ہو کر ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل گئی اور پل سے نیچے جا گری۔ حادثے کے بعد گنے سے بھری دیگر ٹرالیاں اوور ہیڈ برج پر پھنس کر رہ گئی ہیں اور انکی لمبی لائن لگ گئی ہے۔
اوور ہیڈ برج کی حفاظتی دیوار اور اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے وقت خوش قسمتی سے ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ مقامی افراد کے مطابق ٹرالی حد سے زیادہ اوورلوڈ تھی جس کے باعث موڑ پر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔
عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکموں کی غفلت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اوورلوڈنگ کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
ساہیوال ڈویژن کی خبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ساہیوال نیوز ڈاٹ کام وزٹ کریں۔