چیچہ وطنی: محلہ مہرآباد میں ایک گھر سے سانپ برآمد

ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے محلہ مہرآباد میں ایک گھر سے سانپ نکل آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اہلِ خانہ کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو قابو میں لے کر مار دیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 چیچہ وطنی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں خود کارروائی کرنے کے بجائے فوراً ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں۔