چیچہ وطنی: نواحی گاؤں 1 دس ایل میں پانچویں آل پاکستان ٹی 10 کرکٹ میلے کا انعقاد

چیچہ وطنی(سٹی پریس کلب) نواحی گاؤں 1 دس ایل میں پانچویں آل پاکستان ٹی 10 کرکٹ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

یہ میلہ نوجوان ٹیلنٹ کو ابھرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں چوہدری قاسم بشیر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عرفان علی، اور چوہدری قمر جاوید نے بطور آرگنائزر نمایاں کردار ادا کیا اور بہترین انتظامات کو یقینی بنایا۔

فاتح ٹیم کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ رنر اَپ ٹیم کے لیے 50 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو فری کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں، جسے شرکاء نے سراہا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی میں شہزاد بٹ، محمد اقبال، محمد اسرار، نعمان علی، چوہدری شاہزیب اور صدر سٹی پریس کلب چیچہ وطنی رانا شہباز اختر شامل تھے۔

مہمانوں نے گراؤنڈ میں کیے گئے بہترین انتظامات کی تعریف کی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران مہمانوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کھیلوں کے ایونٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مقامی شائقین کی بڑی تعداد نے میچز دیکھ کر اس ایونٹ کا جوش بڑھایا، جس سے یہ میلہ ایک یادگار اسپورٹس ایونٹ بن گیا۔