چیچہ وطنی سٹی پریس کلب کی جانب سے لایئو پوڈکاسٹ کا باقاعدہ آغاز

چیچہ وطنی (ترجمان سٹی پریس کلب) چیچہ وطنی سٹی پریس کلب کی جانب سے لائیو پوڈکاسٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو چیچہ وطنی کی صحافتی تاریخ میں ایک اہم اور منفرد قدم ہے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی مرتبہ شہر کے عوام کو یہ موقع حاصل ہوگا کہ وہ اپنے بنیادی مسائل، شکایات اور قیمتی تجاویز براہِ راست متعلقہ اربابِ اختیار تک پہنچا سکیں۔

یہ لایئو پوڈکاسٹ نہ صرف عوامی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرے گا بلکہ شہری مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط رابطہ بھی ثابت ہوگا۔ سٹی پریس کلب کا یہ اقدام شفاف صحافت، عوامی نمائندگی اور مثبت تبدیلی کی جانب ایک قابلِ تحسین پیش رفت ہے۔