ساہیوال، چیچہ وطنی میں نقب زنی اور ڈکیتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ

ساہیوال (کرائم رپورٹر) ساہیوال اور چیچہ وطنی کے مختلف تھانوں کی حدود میں پچھلے کچھ دنوں سے نقب زنی اور ڈکیتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے.

نقب زنی اور چوری کے واقعات تھانہ غلہ منڈی، تھانہ سٹی ساہیوال، تھانہ فرید ٹاؤن، تھانہ یوسف والا، تھانہ کمیر، تھانہ ہڑپہ، تھانہ بہادر شاہ، تھانہ صدر چیچہ وطنی، تھانہ اوکانوالہ بنگلہ اور تھانہ کسووال کے علاقوں میں پیش آئے ہیں.

چوری کے ان واقعات میں نقب زن آڑھتی، دوکانداروں، زمینداروں، بیو پاری، ہٹینوگرافر اور وکیل کے گھروں سے 94 لاکھ دو ہزار روپے کی نقدی، زیورات، چار موٹر سائیکل اورچھ مو بائل لوٹ کر لے گئے. واقعات کی تفصیل درج ذیل ہے.

غلہ منڈی میں معظم علی آڑھتی سے موبائل فون اور نقدی دو لاکھ 30 ہزار روپے۔
چک 133 نو ایل میں عابد علی کے گھر سے موٹر سائیکل نمبر 8847 اے ایکس بی، نقدی اور زیورات سات لاکھ 35 ہزار روپے۔
چک 134 نو ایل میں اظہر خان کے گھر سے موٹر سائیکل نمبر 687 ایس ایل این، مو بائل فون اور نقدی ایک لاکھ 71 ہزار روپے۔
موکل کالونی میں محمد اکرام کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے کے زیورات ۔
سول ہسپتال میں بیٹے کو چیک اپ کرا کے آنے والے واصف علی سےموبائل اور نقدی ایک لاکھ 10 ہزار روپے۔
چک 183 نو ایل میں عثمان منظور دوکاندار سے چار لاکھ 72 ہزار روپے نقدی اور سامان کریانہ ۔
چک 45 پانچ ایل میں محمد مقصود کی دوکان سے نقدی اور جوڑے دو لاکھ 10 ہزار روپے۔
محلہ صادق آباد کمیر سے مقبول احمد ریٹائرڈ فوجی کے گھر سے موبائل فون، نقدی اور زیورات 31 لاکھ 69 ہزار روپے۔
دولہ بالا میں سید مراتب علی بینک ملازم کے ٹیوب ویل سے ٹرانسفارمر دو لاکھ روپے۔
میر داد معافی میں محمد رفیق بیو پاری کے گھر سے 23 لاکھ 50 ہزار روپے کے زیورات اور نقدی ۔
چک 1 دس ایل میں سید جاوید مہدی سٹینوگرافر دہشت گردی عدالت کے گھر سے دو بکرے ایک لاکھ 30 ہزار روپے۔
چک 39 بارہ ایل میں سید افضل حسین نقوی ایڈووکیٹ کے گھر سے تین لاکھ روپے کے زیورات
چک 100 بارہ ایل میں عبد الرحمن زمیندار کے گھر سے انویٹر وغیرہ تین لاکھ 75 ہزار روپے۔
اڈہ اقبال نگر میں محمد رفیق زمیندار کے گھر سے موبائل نقدی ایک لاکھ 50 ہزار روپے ۔

ساہیوال پولیس کے تھانوں غلہ منڈی، سٹی ساہیوال، فرید ٹاؤن، یوسف والا ، کمیر، ہڑپہ ، بہادر شاہ ، صدر چیچہ وطنی، او کانوالہ بنگلہ اور کسووال نے متاثرین کی مدعیت میں 14 مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے. ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

مدعیان میں معظم علی ، عابد علی ، اظہر خان محمد اکرام، واصف علی، عثمان منظور ، محمد مقصود ، مقبول احمد ، سید مراتب علی محمد رفیق سید جاوید مہدی ، سید افضل حسین نقوی ، عبد الرحمن اور محمد رفیق شامل ہیں.