چیچہ وطنی: ڈی پی او ساہیوال کا ممتاز بی بی کی درخواست پر نوٹس، مقدمہ درج

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز – وائس آٍف اوکانوالہ بنگلہ) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ممتاز بی بی کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اوکانوالہ بنگلہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر کے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق چک 105 بارہ ایل چیچہ وطنی کی ممتاز بی بی کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل تھی. ویڈیو میں اس کا دعوی تھا کہ اس کی بچیوں کو اسی کے گاؤں کا ملزم ملک شیراز تنگ کرتا ہے.

وائرل ویڈیو پر ڈی پی او ساہیوال نے فوری نوٹس لے کر ممتاز بی بی کی شکایت پر کارروائی کا حکم دیا۔ ممتاز بی بی نے اپنی بچیوں کو تنگ کرنے کے حوالے سےملزم ملک شیراز کے خلاف تھانہ اوکانوالہ بنگلہ میں درخواست بھی دی تھی۔

ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ۔ ڈی پی او ساہیوال نے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور شکایت موصول ہونے پر بروقت قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا۔